نئی دہلی،یکم جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس نے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی موجودہ آن لائن اور ایس ایم ایس سہولیات کے علاوہ ایسا کرنے کے لئے ٹیکس دہندگان کو ہاتھ سے فارم بھرنے کی سہولت بھی ہفتہ کو شروع کی۔درخواست گزار کو پین نمبر اور آدھارکی شناخت، دونوں میں درج ناموں کے حصے لکھنے ہوں گے اور اس بات کا تحریری اعلان کرنا ہوگا کہ درخواست فارم میں اس نے جو آدھار نمبر دیا ہے، اسے کسی دیگر پین کارڈ کے ساتھ جوڑانہیں ہے۔اسے یہ بھی اعلان کرنا ہوگا کہ اس نے فارم میں جس پین کا ذکر کیا ہے، اس کے علاوہ اس کی کوئی اور پین مختص نہیں کیا گیا ہے۔ٹیک محکمہ کے ایک افسر نے کہا کہ یہ فارم کی بنیاد کو پین ڈیٹا بیس سے کاغذ کے ذریعے جوڑنے کا ایک اور عمل ہے۔پین کو آدھار سے جوڑنا یکم جولائی سے ضروری ہو گیا ہے۔